پٹنہ :26/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی ادارۂ شرعیہ میں آج اہم نشست منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت فقیہ ملت مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے حضور تاج الشرعیہ حضور اختر رضا خان ازہری میاں کے انتقال پر غم کا اظہار کیا او ر انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان کے انتقال سے سنیت کو کافی نقصان ہوا ہے جس کا خلا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ اس کے بعد میٹنگ کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد حافظ سید صدف سعید ، مفتی عارف حسین رضوی نے حمدونعت کا نذرانہ پیش کیا۔جس کے بعد مفتی حسن رضا نوری نے آج کے میٹنگ کے مقصد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے علماء پٹنہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ میٹنگ بیت الکریم مسجد پھلواری شریف میں ہوئی تھی۔ جس میں یہ بات طے پایا گیا کہ سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی ؒ صد سالہ عرس مبارک پر علمائے اہلسنت نے یہ فیصلہ کیا کہ کیوں نہ ہم بہار میں ایک تاریخی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔ جس پر علماء اہلسنت نے بلا تفریق حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کانفرنس 27 اکتوبر 2018 کو ہائی اسکول پھلواری شریف میں منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا سید احمد رضا مہتمم ادارۂ شرعیہ نے کہا کہ آپ تمام علمائے پھلواری شریف ،دانا پور ، ناصری گنج ، پٹنہ ،پٹنہ سیٹی اور بہٹا مبارکباد کے مستحق ہے کہ آپ نے اس طرح کا فیصلہ کر کے خانوادہ اعلیٰ حضرات سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ آج اس نشست میں یہ طے پایا کہ جشن صد سالہ امام احمد رضا خاں ؒ کانفرنس کا انعقاد تنظیم ائمہ مساجدوعلمائے اہلسنت، شعبہ مرکزی ادارۂ شرعیہ کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ آج کی نشست میں ڈاکٹر امجد رضا امجد ، مولانا رونق احسان برکاتی ، مولانا شہنشا ہ عالم ، مولانا صدام حسین ، مولانا اظہر حسن ، عارف حسین ، مولانا صدام حسین عمادی ، مولانا اطہر حسین شارق رضامصباحی ، مولاونا چشم الحق ، مولانا شعیب رضوی ، مولانا مصلح الدین ، حافظ مفتاح الرب اشرفی ، غلام محمد، سید صد ف سعید ، محمد طارق عزیز ، ثناء اللہ مصباحی ، مولانا عارف رضا صدیقی ، حافظ علی رضا رضوی ، قاری ارمان رضاکے علاوہ مولانا شہنواز اختر رضوی وغیرہ موجود تھے۔